آپ اس فارم کو اسکول کی عمر کی خدمات کے لیے اپنے بچے کے (تعلیمی سال 2019- 2018 میں بنائے جانے والے) اگلے IEP کے ایک ترجمے کی درخواست کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اگر:
- آپ کا بچہ ضلع 9 یا ضلع 24 میں ایک پبلک (محکمئہ تعلیم یا چارٹر) الیمنٹری، مڈل یا ہائی اسکول میں شرکت کرتا ہے
- آپ کا بچہ 2019 میں 5 سال کا ہو جائے گا اور آپ ضلع 9 یا ضلع 24 میں رہتے ہیں
- آپ کا بچہ محکمئہ تعلیم ضلع 75 اسکول میں شرکت کرتا ہے اور وہ کنڈر گارٹن یا اس سے ایک اونچے گریڈ میں ہے یا وہ 2019 میں 5 سال کا ہو جائے گا
اس فارم کے مکمل ہو جانے کے بعد اور جب آپ کے بچے 2019-2018 IEP اجلاس منعقد کر لیا جائے گا اور IEP کی انگریزی کی اشاعت کو حتمی قرار دے دینے کے بعد آپ کے بچے کے IEP کے ترجمے پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
تمام دیگر IEP یا خاص تعلیم دستاویزات کے ترجمے میں معاونت اور مدد کے لیے براہِ کرم اپنے اسکول سے رابطہ کریں۔